



تعارف
عظیم علمی و روحانی مرکز دار العلوم محي الاسلام صدیقیہ اس وقت علوم اسلامیہ و عصریہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں کوشاں ہے۔ اس وقت مرکزی ادارہ کے تحت 30 سے زائد برانچز طلباء وطالبات کو زیور علم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ جن میں علوم اسلامیہ کی تعمیل کروائی جاتی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔
Latest News
شاندار کامیابی
05 June 2026
دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ، تحصیل کلر سیداں، ضلع راولپنڈی کے علمی افق پر آج مسرت، افتخار اور شادمانی کی ایک تابناک کرن جلوہ گر ہے۔ اللہ رب العزت کے فضلِ عمیم، کرمِ مسلسل اور خصوصی عنایت سے ادارۂ ہٰذا کے فاضل، محنتی اور باصلاحیت طلبہ بلال مصطفیٰ اور سرمد خالد نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بالترتیب اوّل اور سوم پوزیشن اپنے نام کی، جس سے نہ صرف اپنے اساتذۂ کرام اور والدینِ محترمین کی آرزوؤں کو جِلا بخشی بلکہ دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کے علمی وقار اور تعلیمی تشخص میں بھی گراں قدر اضافہ کیا۔
اس روح پرور اور فرحت افزا موقع پر ہم نہایت ادب و احترام کے ساتھ سرپرستِ اعلیٰ حضرت خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب دامت برکاتہم، محترم پرنسپل محمد ثاقب شریف الازہری صاحب، جملہ اساتذۂ کرام، طلبۂ عزیز اور والدینِ گرامی کو ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب
سرپرست ادارہ ہذا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته!
“دار العلوم محی الاسلام صدیقیہ میں خوش آمدید، جو کہ ایک عظیم علمی و روحانی مرکز ہے۔ یہ ادارہ دینی و عصری تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہاں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو نہ صرف قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے بلکہ ان کے دلوں کو روحانیت اور علم کے نور سے منور کیا جائے.دار العلوم محی الاسلام صدیقیہ میں ہم اپنے طلباء کو اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم بھی فراہم کر رہے ہیں، تاکہ وہ معاشرتی ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات اخلاق و کردار کی بلندیوں کو چھوئیں اور اپنی تعلیم و تربیت سے معاشرے میں امن، محبت، اور علم کے پیغام کو عام کریں۔ اللہ تعالی ہمیں اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے”آمین۔
برائےرابطہ
ڈڈیال روڈ پنڈورہ ہردو ،تحصیل کلرسیداں ضلع راولپنڈی
+92 334 9695704