News

Latest News

المؤتمر الفقهي الدولي الثاني

12 APRIL 2026

يسر المجلس الفقهي للتحقيق والإفتاء أن يعلن عن فتح باب المشاركة في المؤتمر الفقهي الدولي الثاني بعنوان
الاجتهاد والتقليد بين الجمود والانفلات: رؤية فقهية متوازنة 12 أبريل 2026 المشاركة مجانًا بالكامل، وجميع الأبحاث المقبولة ستُنشر في مجلة علمية معتمدة فئة (Y) دون أي رسوم
تتكفّل إدارة المؤتمر بجميع نفقات الإقامة والضيافة والتنقّل داخل باكستان، كما تتحمّل نفقات المشاركين من خارج باكستان بدءًا من وصولهم إلى المطار
:للمشاركة
:إرسال ملخص من 300 كلمة البريد
almajlisalfiqhi@gmail.com
آخر موعد لتقديم الملخصات: 30 ديسمبر 2025

کوئز مقابلہ

2 APRIL 2026

دارالعلوم میں آج ایک نہایت علمی اور روحانی فضا میں فقہ، عربی قواعد (نحو و صرف) اور عربی متون کے حوالے سے ایک شاندار کوئز مقابلہ منعقد ہوا۔ اس بابرکت موقع پر طلبہ نے نہایت محنت، لگن اور شوق کے ساتھ شرکت کی اور اپنے علم و فہم کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ اس طرح کے علمی مقابلے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان کے اندر دینی علوم سے محبت اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔

یہ دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے بچے دین کے علوم میں اس قدر دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنی محنت سے اپنے اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کوششیں یقیناً قابلِ تحسین ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان تمام طلبہ کی محنت کو قبول فرمائے، انہیں علمِ نافع عطا کرے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور انہیں دینِ اسلام کا سچا خادم بنائے۔ آمین۔

کمپیوٹر کلاس

26 MARCH 2026

الحمدللہ

دارالعلوم میں جاری کمپیوٹر کلاس کے ذریعے طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ کمپیوٹر کی بنیادی مہارتیں حاصل کریں اور عملی زندگی میں بہتر انداز سے آگے بڑھ سکیں۔

اس کلاس میں ٹائپنگ، بنیادی کمپیوٹر استعمال، اور انٹرنیٹ کی ضروری معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ طلبہ علمِ دین کے ساتھ دنیاوی میدان میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے طلبہ کے لیے نافع بنائے۔ آمین

مہمان گرامی

14 FEBRUARY 2026

الحمدللہ
مرکزی ادارہ دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں میں
محترم موسٰی علی ہاشمی صاحب
ایگریکلچر آفیسر، ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر (ضلع شگر، گلگت بلتستان) نے خصوصی دورہ فرمایا۔
ادارہ پہنچنے پر پرنسپل صاحب محمد ثاقب شریف الازہری نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں پرنسپل صاحب نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور ادارے کی تعلیمی، تربیتی اور دینی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
موسٰی علی ہاشمی صاحب نے ادارے کی علمی و اصلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے علاقہ میں دین کی خدمت کا اہم مرکز قرار دیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ادارہ ہذا معزز مہمان کی تشریف آوری کو اپنے لیے باعثِ سعادت سمجھتا ہے اور ان کا تہہ دل سے مشکور ہے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ

13 FEBRUARY 2026

مرکزی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں میں طلباء کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ اس کھیلوں کی سرگرمی میں طلباء نے بہترین کارکردگی، باہمی تعاون اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے
حافظ منیب على صاحب ، محترم حاجی عباس صاحب اور محترم عمر زیب صاحب نے شرکت فرما کر فائنل میچ کو رونق بخشی اور طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
ادارہ ہذا کے معزز پرنسپل حضرت علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب اور تمام اساتذۂ کرام بھی موجود تھے۔ پرنسپل صاحب نے اپنی گفتگو میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور کھیل کو جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ یہ ٹورنامنٹ طلباء میں اتحاد، نظم و ضبط، باہمی احترام اور صحت مند مقابلے کے جذبے کو فروغ دینے کا باعث بنا۔
اللہ تعالیٰ ادارہ ہذا کو دینی و عصری میدانوں میں مزید ترقی عطا فرمائے اور اساتذہ و طلباء کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین

مہمان گرامی

09 FEBRUARY 2026

آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے عظیم چشم وچراغ،قلندرِ دوراں، اسد المشائخ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قبلہ شیرِ ربانی اسد غزنوی نقشبندی مجددی صاحب دامت برکاتہم کی
دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں میں بابرکت آمد
یہ لمحہ اساتذہ و طلباء کے لیے باعثِ سعادت و افتخار بنا، جب قبلہ حضرت صاحب نے اپنے قدومِ میمنت لزوم سے ادارے کو شرف بخشا اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ استقبال کیا اور آپ کی دعاؤں اور نصیحتوں سے روحانی فیوض و برکات سمیٹیں۔
اللہ کریم قبلہ حضرت صاحب کو صحت سلامتی والی زندگی نصیب فرمائے اور ان کے فیضانِ طریقت و شریعت میں مزید جولانیاں نصیب فرمائے۔
آمین

یومِ یکجہتی کشمیر

05 FEBRUARY 2026

یومِ یکجہتی کشمیر
آج یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر دھاندگلی پل، کلر سیداں میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی سماجی و سیاسی شخصیات، اسکولز کے اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں کی جانب سے بھی نمایاں نمائندگی کی گئی۔ دارالعلوم کے طلبہ کرام، اساتذہ عظام اور بالخصوص سرپرستِ اعلیٰ حضرت خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب کی شرکت نے پروگرام کو مزید وقار بخشا۔
تقریب میں تحصیل کلر سیداں کی اسسٹنٹ کمشنر  صاحبہ بھی شریک ہوئیں۔ تمام شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اللہ تعالیٰ کشمیری مسلمانوں کی مدد فرمائے اور انہیں آزادی و امن نصیب فرمائے۔ آمین۔

تعليمی اعزاز

17 JANUARY 2026

عزيزم حافظ محمد فرحان نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی تمام برانچز میں كلاس سال دوم ميں دوم پوزیشن حاصل کر کے ادارہ، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا۔
اس عظیم کامیابی پر ہم مہتمم ادارہ ہذا، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت قبله الحاج محمد شريف نقشبندى صاحب دامت برکاتہم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، جن کی سرپرستی، دعاؤں اور رہنمائی میں یہ ادارہ مسلسل علمی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
یہ کامیابی محض ایک طالب علم کی نہیں بلکہ اس کے پیچھے
سرپرستِ اعلیٰ قبلہ حاجی محمد شریف صاحب کی مخلصانہ سرپرستی، پرنسپل حضرت علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب کی بہترین رہنمائی اور اساتذۂ کرام کی شب و روز محنت، اخلاص اور توجہ کا ثمر ہے، جنہوں نے طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔
نیز تمام جملہ اساتذه کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت، اخلاص اور شب و روز کی جدوجہد نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

خصوصا حافظ محمد فرحان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی اس کامیابی کو قبول فرمائے، علمِ نافع عطا کرے اور دینِ اسلام کی عظیم خدمت کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین 🤲

اعلانِ نتیجہ

17 JANUARY 2026

الحمدللہ ربّ العالمین!
دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں میں پچھلے دنوں منعقد ہونے والے دسمبر ٹیسٹ کا آج باضابطہ طور پر شعبہ علوم اسلامیہ کی مکمل کلاسسز کا نتیجہ کا اعلان کیا گیا۔ یہ دن طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کے لیے نہایت خوشی اور مسرت کا باعث رہا۔ اس موقع پر نہ صرف نتائج سنائے گئے بلکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دیگر طلبہ میں بھی محنت، لگن اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھے۔
الحمدللہ امتحان میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کامیاب قرار پائے۔ یہ کامیابی طلبہ کی مسلسل محنت، اساتذۂ کرام کی مخلصانہ کاوشوں اور ادارہ کے مضبوط تعلیمی نظم و نسق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
سالِ اوّل:
اوّل: محمد اسماعیل
دوم: سید عمیر شاہ
سوم: عادل حسین
سالِ دوم:
اوّل: محمد فرحان
دوم: بلال مصطفیٰ
سوم: سرمد خالد
ادیب عربی:
اوّل: نصر اللہ
دوم: احمد علی
سوم: ظفر اللہ
عالم عربی:
اوّل: غلام مصطفیٰ
فاضل عربی:
اوّل: عاقب منیر
دوم: طاہر حسین
سوم: طیب رفاقت
دورۂ حدیث (سالِ اوّل):
اوّل: عثمان حیدر
دوم: عظیم اللہ

یہ بابرکت اور خوش آئند تعلیمی سرگرمی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں میں منعقد ہوئی، جس میں ادارہ کے معزز اساتذۂ کرام کی نگرانی اور رہنمائی شاملِ حال رہی۔
خصوصی طور پر مہتممِ اعلیٰ حضرت خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب اور ادارہ کے پرنسپل حضرت علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب کی سرپرستی، شفقت اور توجہ قابلِ تحسین ہے، جن کی بصیرت افروز قیادت میں ادارہ تعلیمی و تربیتی میدان میں مسلسل ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
آخر میں ہم تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علمِ نافع، عملِ صالح، اخلاص اور استقامت سے نوازے اور انہیں دینِ اسلام کا سچا خادم بنائے۔ آمین یا ربّ العالمین 🤲

المجلس الحديثي

15 DEC 2025

دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ، پنڈوڑہ ہردو میں منعقد ہونے والی مجلسِ حدیث کے بعد معزز مہمانِ خصوصی، علامہ شیخ المحدث محمد الخامس سلیمان الازہری صاحب کا ادارے میں قیام ہمارے لیے باعثِ سعادت، باعثِ برکت اور یادگار لمحہ بن گیا۔ ایسے جلیل القدر اہلِ علم کی صحبت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس نے ادارے کے علمی و روحانی ماحول کو مزید نکھار بخشا۔

یہ بابرکت موقع دارالعلوم کے ناظمِ اعلیٰ، حضرت خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب کی خصوصی توجہ اور سرپرستی، اور پرنسپل دارالعلوم، حضرت علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب اور آپ کے برادرم علامہ محمد عاصم شریف صاحب کی نگرانی و حسنِ انتظام کا نتیجہ تھا، جن کی محنت اور خلوص سے یہ علمی اجتماع کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

روانگی سے قبل دارالعلوم کے طلبہ نے نہایت شوق، ادب اور اعتماد کے ساتھ اپنے علمی ذوق کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے الفیہ ابن مالک کے منتخب اشعار اور المقدمۃ الجزریہ کے اسباق پیش کیے، جنہیں معزز مہمانِ گرامی نے توجہ، محبت اور قدر کی نگاہ سے سنا اور طلبہ کی محنت و استعداد کو سراہا۔ یہ منظر اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے نہایت حوصلہ افزا اور ایمان افروز تھا۔

آخر میں روانگی کے وقت علامہ شیخ المحدث محمد الخامس سلیمان الازہری صاحب نے دارالعلوم کے تمام اساتذہ کرام اور طلبہ سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی، دعاؤں سے نوازا اور علم کے ساتھ ادب، اخلاص اور عمل کی تلقین فرمائی۔ یہ لمحات طلبہ کے لیے زندگی بھر کا سرمایہ اور یادگار بن گئے۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت حاضری کو دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ کے لیے دائمی خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، ناظمِ اعلیٰ اور پرنسپل صاحب کی خدمات کو قبول فرمائے، ادارے کو علمِ نافع کا مرکز بنائے، اساتذہ و طلبہ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، اور معزز مہمانِ خصوصی کو صحت، عافیت اور دینِ اسلام کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

مقابلۂ حسنِ قرأت

09 DEC 2025

دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ چمن آباد راولپنڈی میں بروز جمعرات مقابلۂ حسنِ قرأت 2025 نہایت خوش اسلوبی، نظم و ضبط اور روحانی ماحول میں منعقد ہوا۔

یہ ادارہ مرکزی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں کی ایک ذیلی شاخ ہے، جہاں قرآن و سنت کی تعلیم و ترویج کے ساتھ ساتھ طلبۂ کرام کی قرآنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے بابرکت پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

اس روح پرور محفل میں خصوصی آمد
استاذ الاساتذہ حضرت علامہ ملک محمد بوستان صاحب مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف
نے محفل کو رونق و وقار بخشا۔ مرکزی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں کے معزز پرنسپل
علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب
کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ اعزاز و مسرت رہی، جن کی موجودگی طلبہ اور اساتذہ کے لیے باعثِ حوصلہ افزائی بنی۔

اس موقع پر تشریف لانے والے تمام معزز علماء کرام، مشائخ عظام، ججز حضرات اور اساتذۂ کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات کے باوجود شرکت فرما کر اس قرآنی محفل کو کامیابی سے ہمکنار فرمایا۔

طلبۂ کرام نے حسنِ صوت، اعلیٰ تجوید اور آدابِ قرأت کے ساتھ کلامِ الٰہی پیش کر کے سامعین کے قلوب کو نورِ قرآن سے منور کر دیا۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ادارہ، منتظمین، اساتذہ اور طلبۂ کرام کو دینِ متین کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

طالب دعا
اساتذہ کرام و طلباء دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ چمن آباد راولپنڈی
(ذیلی شاخ: مرکزی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں)

ماہانہ فقہی مجلس

26 NOV 2025

دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈورہ، کلر سیداں کے زیرِ انتظام دارالعلوم العباس سرصوبہ شاہ میں ہونے والی ماہانہ فقہی مجلس نہایت کامیابی اور روحانیت کے ساتھ مکمل ہوئی۔
موضوع تھا: “نکاح و طلاق” – شرعی احکام و معاشرتی تقاضے
اس مجلس میں محترم مفتی ناصر جاوید سیالوی صاحب نے نہایت جامع، مدلل اور اصلاحی بیان فرمایا، جس سے طلبہ، اساتذہ اور شرکاء سبھی کو فائدہ پہنچا۔
مجلس کی سرپرستی حضرت حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب اور ناظمِ اعلیٰ علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب (پرنسپل دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈورہ) نے فرمائی۔
الحمدللہ! شرکاء کی بھرپور شرکت، بہترین نظم و ضبط اور علمی ماحول نے اس نشست کو مزید بابرکت بنا دیا۔
آخر میں دعا کی گئی کہ: اللہ تعالیٰ اس علمی سلسلے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے
اور ہمارے دلوں کو علمِ دین کے نور سے منور فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

ختمِ نبوت سیمینار

08 NOV 2025

دارالعلومِ محی اسلامِ صدیقیہ پنڈورہ ہردو میں بفضلِ خداوندِ کریم ایک بابرکت ختمِ نبوت سیمینار (تحفظِ ختمِ نبوت) منعقد ہوا۔ اس روحانی و علمی مجلس میں جید علمائے کرام، محترم اسکالر حضرات، اور معزز اساتذۂ کرام نے شرکت فرمائی۔ علاوہ ازیں کثیر معززینِ مہمان اور طلبائے کرام نے بھی بااحترام شرکت کرکے محفل کو رونق بخشی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، اس کے بعد مقررینِ محفل نے عقیدۂ ختمِ نبوت کی قرآنی و حدیثی دلائل کے ساتھ افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلبہ کے درمیان ایک خوش اسلوب کوئز مقابلہ (چھوٹے چھوٹے سوالات اور جوابات کا مقابلہ) بھی منعقد کیا گیا، جس میں ادارے کے مختلف طلبا نے بھرپور انداز سے حصہ لیا اور اپنے علمی و فکری جوہر کا مظاہرہ کیا۔
کوئز مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا اور مہمانانِ گرامی نے کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں تمام حاضرین نے امتِ مسلمہ، ملکِ پاکستان اور دارالعلوم کے ادارتی و تربیتی امور کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا کی۔
یہ پروگرام ایک واضح پیغام رہا کہ دارالعلومِ محی اسلامِ صدیقیہ علمِ دین کی ترویج، طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت اور تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت کے فریضے میں مستقل کوشاں رہے گا، ان شاء اللہ۔

اعزازات کی تقسیم

25 May 2025

دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلر سیداں میں منعقدہ فقہی کانفرنس 2025 “عرف بطور شرعی ماخذ:اصولی و تحقیقی مباحث” کے اختتام پر معزز مہمانانِ گرامی کو ادارہ کی جانب سے شکریہ و عقیدت کے اظہار کے طور پر یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔ یہ شیلڈز ان کی علمی خدمات، شرکت، اور وقت کی قدر دانی کے طور پر پیش کی گئیں۔ ادارہ اُن کی آمد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

الجلسة النقاشية

25 May 2025

پہلی بین الاقوامی فقہی کانفرنس کی آخری نشست میں ایک نہایت مفید الجلسة النقاشية (پینل ڈسکشن) کا انعقاد ہوا،
جس میں ممتاز علماء کرام اور ماہرینِ فقہ نے “عرف بطور شرعی ماخذ:اصولی و تحقیقی مباحث” کے مختلف پہلوؤں پر علمی گفتگو فرمائی۔
یہ نشست سوال و جواب، تبادلہ خیال اور فقہی بصیرت کے فروغ کا بہترین نمونہ تھی، جس نے شرکاء کے فہم و ادراک میں گہرائی پیدا کی۔
دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ اس بھرپور علمی تبادلے پر تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

پہلی بین الاقوامی فقہی کانفرنس

25 May 2025

دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ، پنڈوڑہ کلر سیداں میں منعقد ہونے والی فقہی کانفرنس کی مختلف نشستوں میں ملک بھر کے ممتاز اہلِ علم نے شرکت کی۔
علمی و تحقیقی گفتگو، دلائل، اور تبادلۂ خیالات سے بھرپور ان نشستوں نے طلباء، اساتذہ اور شرکاء کو ایک فکری و دینی بصیرت عطا کی۔

زیرِ نظر تصاویر ان علمی لمحوں کی جھلک پیش کر رہی ہیں جو تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

پہلی بین الاقوامی فقہی کانفرنس

25 May 2025
دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو مورخہ ٢٥ مئی ٢٠٢٥ بروز اتوار کو اپنی پہلی ایک روزہ بین الاقوامی فقہی کانفرنس بعنوان “عرف بطور شرعی ماخذ:اصولی و تحقیقی مباحث”منعقد کرنے جا رہا ہے.جس میں مفتیان کرام، پی ایچ ڈی سکالرز اور جامعات کے متخصصین کو اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اس کانفرنس کے موضاعات کے تمام محاور “عرف بطور ماخذ شرعی”جیسے اہم اصولی مسئلے پر مشتمل ہیں۔

دستار فضيلت

13,14 April 2025

جامعہ محی الاسلام صدیقیہ. پنڈوڑہ، کلر سیداں، راولپنڈی میں منعقدہ سالانہ دوروزہ عرسِ مبارک و دستارِ فضیلت کا اختتامی دن علم، روحانیت اور برکت سے لبریز رہا۔

اس پُروقار موقع پر کئی ممتاز ہستیوں نے شرکت فرما کر محفل کی رونق کو چار چاند لگا دیے
محترم پیر محمود اختر نقشبندی صاحب بحیثیت خصوصی مہمان محفل میں جلوہ افروز ہوئے، جن کی موجودگی باعثِ سعادت رہی۔
حضرت پیر شمس العارفین نقشبندی مجددی صاحب (سجادہ نشین: آستانہ عالیہ نیریاں شریف) نے اپنے پُراثر خصوصی خطاب اور روحانی دعا سے محفل کو معطر فرمایا۔
اختتامی نشست میں فارغ التحصیل طلباء کی دستارِ فضیلت کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں انہیں عزت و وقار کے ساتھ سرفراز کیا گیا۔
ایک نہایت اہم اور روح پرور لمحہ وہ تھا جب محترم جناب خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ محی الاسلام صدیقیہ) کو دارالعلوم محی الاسلام چمن آباد کے اساتذہ کی جانب سے دینِ متین کی بے لوث خدمت پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ یہ لمحہ حاضرین کے دلوں کو خلوص، عقیدت اور محبت سے بھر گیا.
ہم محترم جناب علامہ محمد عاصم شریف نقشبندی, محترم جناب علامہ محمد ثاقب شریف الازہری (پرنسپل ادارہ ھذا)، ادارہ کے اساتذہ کرام اور طلباء کی جانب سے ان تمام معزز مہمانانِ گرامی اور شرکائے محفل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس علمی و روحانی سلسلے کو تا قیامت قائم و دائم فرمائے، ادارے کو مزید عروج عطا کرے، اور اسے دین کی مضبوط فصیل بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔

نعت رسول مقبول صلى الله عليه وسلم

12 November 2024

“محفلِ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محترم المقام علامہ طلحہ رضا الأزهری صاحب نے نعت شریف پیش کی۔ ان کی خوش الحانی اور محبتِ رسول ﷺ سے لبریز کلام نے حاضرین کے دلوں کو مسحور کر دیا۔ اس بابرکت محفل میں علمائے کرام کی تکریم بھی کی گئی اور علم حدیث نبوی کی بنیادی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ ایمان افروز تقریب علم و عقیدت کا حسین امتزاج ثابت ہوئی۔”

ہفتہ وار بزم ادب

28 October 2024
**دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو** میں ہفتہ وار بزمِ ادب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے کیا گیا، نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔
بعد ازاں تقاریر اور اقبالیات کے ذریعے طلباء کرام نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مختلف علمی اور ادبی مقابلہ جات منعقد ہوئے، جن میں *تسهیل النحو* کوئز، حفظِ متون (الفیہ ابن مالک، المقدمة الجزرية)، اور عربی محادثہ شامل تھے، جن میں طلباء کرام نے تحیہ و تعارف اور روزمرہ زندگی کی گفتگو پر مہارت دکھائی۔
پروگرام کے اختتام پر **پرنسپل حضرت علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب** نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ 🎓🌹
یہ ہفتہ وارپروگرام طلبہ کی علمی و ادبی ترقی میں ایک اہم قدم ثابت ہوتاہے۔ 📖✨
بزم انچارج علامہ ظہیر عبداللہ خان صاحب

قصيده برده شريف

26 October 2024
“**دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو** کے طلباء نے خوبصورت انداز میں *قصیدہ بردہ شریف* پیش کیا۔ ان کی دلکش آوازوں نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا اور محفل کو روحانی فضاء سے معطر کر دیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی محبتِ رسول ﷺ میں مزید اضافہ فرمائے۔ 🌹✨ #قصیدہ_بردہ_شریف #محبت_رسول #دارالعلوم”

عربی کورس کی تصویری جھلکیاں

21 October 2024
**دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو** میں ہفتہ وار بزمِ ادب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے کیا گیا، نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔
بعد ازاں تقاریر اور اقبالیات کے ذریعے طلباء کرام نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مختلف علمی اور ادبی مقابلہ جات منعقد ہوئے، جن میں *تسهیل النحو* کوئز، حفظِ متون (الفیہ ابن مالک، المقدمة الجزرية)، اور عربی محادثہ شامل تھے، جن میں طلباء کرام نے تحیہ و تعارف اور روزمرہ زندگی کی گفتگو پر مہارت دکھائی۔
پروگرام کے اختتام پر **پرنسپل حضرت علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب** نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ 🎓🌹
یہ ہفتہ وارپروگرام طلبہ کی علمی و ادبی ترقی میں ایک اہم قدم ثابت ہوتاہے۔ 📖✨
بزم انچارج علامہ ظہیر عبداللہ خان صاحب
عربی کورس "تعليم اللغة العربية لغير الناطقين بها" لیکچرویڈیو
21 October 2024
“دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو میں عربى زبان سکھانے کی کلاسز کا آغاز! 🌍🇸🇦 غیر عربی بولنے والوں کے لیے عربی زبان کے اصول و قواعد کو سمجھنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ علم کے اس سفر کو کامیاب بنائے۔ مزید جاننے کے لیے ہماری لیکچر ویڈیو ملاحظہ کریں! 📚✨ #تعليم_اللغة_العربية #عربی_زبان #دارالعلوم”

روانگی عمرہ شریف علامہ ثوبان قمرصاحب

20 October 2024
“دارالعلوم محی الإسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو کے مدرس، علامہ ثوبان قمر صاحب عمرہ شریف کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر پرنسپل جناب محمد ثاقب شریف الأزهري صاحب کے ساتھ طلباء اور اساتذہ نے انہیں دعاؤں اور خوشی کے ساتھ رخصت کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کا سفر قبول فرمائے اور برکتوں سے نوازے۔ ✨🕋

کرکٹ میچ

19 October 2024
“دارالعلوم محی الإسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو، تحصیل کلر سیداں، ضلع راولپنڈی میں پرنسپل حضرت علامہ محمد ثاقب شريف الأزهري صاحب کی سرپرستی میں کرکٹ میچ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے بھرپور جذبے اور مہارت کے ساتھ میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے اختتام پر پرنسپل صاحب نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ ان لمحات کو یادگار بنا دیا گیا۔ یہ سرگرمی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی طلبہ کی دلچسپی اور بھائی چارے کے فروغ کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی۔ 🎉🏏🏆
مدرسہ محی الاسلام صدیقہ للبنات باڈیار یونین کونسل چمیاٹی
17 October 2024
مركزي دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو كى ذيلي برانچ
مدرسہ محی الاسلام صدیقہ للبنات باڈیار یونین کونسل چمیاٹی دھیرکوٹ أذاد کشمیر کی سنگ بنیاد 25 مئی 2015 کو پیر طریقت قبلہ حاجی محمد شریف نقشبندی مجددی صاحب أستانہ عالیہ کلر سیداں و پیر طریقت جناب سید غلام یاسین شاہ صاحب نے اپنے دست اقدس سے رکھا جس میں اس وقت فارغ اتحصیل فاضلات کی تعداد 10 اور حافظ القران طلبہ کی تعداد 4 حافظ القران طالبات کی تعداد 16 قاریہ کی تعداد 20 ہے اس وقت ادارہ ھذا میں مختلف شعبہ جات کام کر رہے ھیں شعبہ حفظ شعبہ درس نظامی دور حدیث تک شعبہ عصری علوم میڑک ایف اے شعبہ کیمپوٹر شعبہ سلائی کی تعلیم دی جاتی ھے
انچارج: علامه عبد الرحمن نقشبندي صاحب
"علومِ حدیث سیمینار میں علامہ ثاقب شریف الازہری کی شرکت | پوڈکاسٹ"
13 October 2024
“دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو کے پرنسپل، حضرت علامہ مولانا ثاقب شریف الازہری صاحب نے مرکزی دارالعلوم غوثیہ بھیرہ شریف میں جاری کلچرل ویک کے ایک اہم پہلو*علومِ حدیث سیمینار* کے سلسلے میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت فرمائی۔ آپ کی فکرانگیز گفتگو نے حدیث کی اہمیت اور اس کی عملی زندگی میں تطبیق کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اس نشست میں علمی نکات اور فہم حدیث کے حوالے سے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، جو سامعین کے لیے علم اور رہنمائی کا باعث بنی۔ اس پوڈکاسٹ کے میزبان جناب ڈاکٹر محمد نعیم الدین الازہری صاحب تھے۔
"سپریم کورٹ کا فیصلہ: عقیدہ ختم نبوت پر پیراگراف حذف، مبارکباد"
11 October 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان کی اپنے فیصلے پر نظرثانی اور عقیدہ ختم نبوت سے متلق معترض پیراگراف حذف کردیے۔ اس موقع پر قبلہ مفتی اعظم پاکستان قبلہ مفتی شیرمحمد خان اور آپکے ساتھ سپریم کورٹ میں سرفراز ٹھہرے۔ اس کامیابی پر قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب اور تمام اساتذہ کرام و طلبہ کرام اور پوری ملت اسلامیہ کی خدمت میں صمیم قلب سے ہدئیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

والی بال میچ

8 October 2024
الحمدللہ! دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈورہ ہردو میں شاندار والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ پرنسپل علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب نے فاتح ٹیم کو انعامات سے نوازا اور ان کی محنت اور کھیل میں بہترین کارکردگی کو سراہا۔ اس قسم کی صحت مند سرگرمیاں نہ صرف طلبہ کی جسمانی فٹنس کے لیے ضروری ہیں بلکہ ان کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ہفتہ وار بزم ادب

30 September 2024
📚 دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو میں بزم احسان مصطفیٰ کے زیر اہتمام ہفتہ وار بزمِ ادب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تلاوت، نعت، تقاریر، اور کوئز مقابلہ جات شامل تھے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو پرنسپل ادارہ ہذا علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب نےخصوصی انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ چمن آباد راولپنڈی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے اساتذہ کرام اور طلباء کی شرکت۔ تمام مہمانان گرامی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا۔ یہ محفل علم و ادب کی ترویج اور طلباء کی فکری تربیت کا شاندار مظہر تھی۔ 🌟
دارالعلوم محی الاسلام چمن آباد میں سیرت النبی ﷺ مقابلہ
27 September 2024
مرکزی دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو کی ذیلی برانچ، دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ چمن آباد راولپنڈی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے تحت طلباء کے مابین سیرت النبیﷺ مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ محترم ڈاکٹر علامہ احسان منير صاحب ڈائریکٹر ڈائریکشن سکول الفرقان اور اڈیالہ کیمپس نےخصوصی شرکت کی اورعلامه شكيل جام صاحب کی سرپرستی اور میزبانی میں یہ پروگرام منعقد ہوا۔ مقابلےمیں حصہ لینے والے اور جیتنے والے طلباء کرام کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مستقبل میں اسی طرح لگن کے ساتھ عصری و دینی تعلیم کےمقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی. پرنسپل ادارہ ہذا علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب نے مقابلے کےانعقاد پر طلباء اور سٹاف کی کوششوں کوسراہا اور علمی و فکری تحریک کے روح رواں سرپرست اعلیٰ قبلہ خلیفہ حاجی محمد شریف صاحب نقشبندی کے اس وژن کو آگے بڑھانے کا بھرپور عزم کیا.

ستمبر ٹیسٹ کے نتائج

26 September 2024
📚 دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو میں ستمبر ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں دارالعلوم کے سرپرست اعلیٰ قبلہ خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب اور پرنسپل علامہ محمد ثاقب شریف الازہری صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔ ✨ یہ تقریب طلباء کی محنت اور لگن کا اعتراف ہے، جو انہیں مزید کامیابیوں کی طرف لے جائے گا۔ 💫

الدورة الأساسية في تعليم اللغة العربية لغير الناطقين بها

23 September 2024
“دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو، تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی نے “الدورة الأساسية في تعليم اللغة العربية لغير الناطقين بها” کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ کورس نہ صرف طلباء کی علمی تشنگی کو دور کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ عربی زبان کی فصاحت اور دینی تعلیم کے حوالے سے ایک نیا باب کھولا۔
علامہ نقیب حسن الازہری کی ماہر تدریس کے تحت، طلباء نے عربی زبان کے بنیادی اصولوں کو بخوبی سمجھا اور اس کورس کے دوران اپنی زبان کی مہارت میں اضافہ کیا۔
اس نصاب کی کامیاب تکمیل علامہ محمد ثاقب شریف الازہری کی سرپرستی میں ہوئی، جنہوں نے اس علمی سفر کو مزید روشن کیا۔
اللہ رب العزت اس علمی خدمت کو قبول فرمائے اور ہمارے اساتذہ کی محنت کو اپنی بارگاہ میں مقبول کرے۔ 🌿
"علامہ نقیب حسن الازہری کا عربی کورس اختتامی خطاب"
19 September 2024
“علامہ نقیب حسن الازہری نے دارالعلوم محی الإسلام صدیقیہ پنڈوڑہ ہردو میں عربی زبان کورس “الدورة الأساسية في تعليم اللغة العربية لغير الناطقين بها” کے طلباء سے اختتامی تقریب میں خطاب فرمایا۔”
جامعہ الازہر کے طلباء کی دارالعلوم محی الاسلام میں ملاقات
6 September 2024
دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈوڑہ کلرسیداں
گزشتہ دنوں ادارہ ھذا میں علامه بدر رضا الأزھری صاحب زید مجدہ کی قیادت میں “”جامعة الأزهر”” میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء
حضرت علامہ صاحبزادہ سید ناظم علی شاہ بخاری الازہری صاحب
حضرت علامہ صاحبزادہ سلطان عین العارفین الازہری صاحب (حق باہو)
حضرت علامہ حافظ محمد طاہر الازہری صاحب
حضرت علامہ صاحبزادہ محمد ثاقب شریف الازہري صاحب (پرنسپل ادارہ ھذا)
سے ملاقات کرنے کے لیے تشریف لائے علمی و فکری نشست ہوئی۔
آخر میں ادارہ کا وزٹ بھی کیا گیا اور تعلیمی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قبلہ مرشد کامل پیر حاجی محمد شریف نقشبندی صاحب زید مجدہ (مہتمم ادارہ ھذا) کی بے لوث خدماتِ دین کو سراہا گیا۔
en_USEnglish (United States)